ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / و زیر داخلہ کا شمال مشرقی ریاستوں دورہ: دراندازی ماضی بن گئی، دہشت گرد تنظیمیں مین اسٹریم سے جڑرہی ہیں: امت شاہ

و زیر داخلہ کا شمال مشرقی ریاستوں دورہ: دراندازی ماضی بن گئی، دہشت گرد تنظیمیں مین اسٹریم سے جڑرہی ہیں: امت شاہ

Sun, 27 Dec 2020 20:03:17  SO Admin   S.O. News Service

امفال/لکھنؤ،27دسمبر (آئی این ایس انڈیا)وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز منی پور میں آئی آئی ٹی اور میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔

یہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں کے لوگوں کو کچھ کہے بغیر داخلی اجازت نامہ دے دیا ہے۔ عوام کے مزاج کو سمجھنے کے لئے ان جیسا کوئی نہیں ہے۔ یہاں پہلے  باڑھ آتی تھی، اب ترقی ہو رہی ہے۔ دراندازی ماضی کی باتب بن چکی ہے۔ بلکہ اب تو دہشت گرد تنظیمیں ترقی کے دھارے میں شامل ہو گئیں۔ امت شاہ کے مطابق پہلے لوگوں کو معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، آئے دن ’بند‘ کا بھی سامنا کرنا پڑتاتھا، جس کی وجہ سے لوگ پریشانیوں میں تھے۔

ہماری حکومت کے قیام کے بعد سے منی پور بند نہیں ہوا ہے۔ 2014 میں پی ایم مودی نے کہا تھا کہ دونوں ہاتھ مضبوط ہونا چاہئے، شمال مشرق ملک کا دوسراہاتھ ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ پہلے منی پور کے امن و امان پر بات کی جاتی تھی، لیکن بی جے پی کی حکومت کے قیام کے بعد منی پور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ ہم نے آپ سے گزارش کی تھی کہ ایک بار ہمیں مکمل اکثریت کے ساتھ اپنی خدمت کا مواقع فراہم کریں، ہم آپ کے اعتقاد کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے،  پچھلے تین سالوں میں، ہم نے منی پور کا چہرہ بدلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا شمال مشرقی صوبہ مودی جی کے دل میں بستا ہے،وزیر اعظم 40 سے زیادہ بار منی پور کا دورہ کر چکے ہیں۔

وہیں منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی تنظیم نے ملک کے وزیر داخلہ کے دورے کے دوران کسی بھی طرح کے بائیکاٹ اوربند کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ہماری ریاست تقریبا 30 لاکھ کی آبادی والی بی جے پی حکومت سے بہت ’خوش‘ ہے۔ ریاست ہندوستان کو ا نرلائن پروجیکٹ  دینے کا حکومتی فیصلہ منی پور کی ترقی میں اہم ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی 2022 کے انتخابات میں بی جے پی میں بھی وسعت آئے گی۔


Share: